لاہور : جنرل سیکرٹری جے یو آئی لاہور حافظ عبدالرحمان نے کارکنان کو اسلام آباد کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ڈیڈلائن میں ایک روز باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدارس بل پر دستخط نہ ہونے کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام لاہور کا کل اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔
جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام لاہور حافظ عبدالرحمان نے کہا کہ 8 دسمبر کی ڈیڈلائن میں ایک روز باقی ہے، مدارس کی حفاظت،خودمختاری پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
حافظ عبدالرحمان نے کارکنان کو اسلام آباد کے لیے تیاررہنےکی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے کال دی توکفن باندھ کر نکلیں گے، صدر نے مدارس بل پر دستخط نہ کرکے پارلیمنٹ کی توہین کی۔
دوسری جانب اسرائیل مردہ باد کانفرنس کل پشاورمیں ہوگی، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کانفرنس سے خطاب کریں گے ، کانفرنس میں فلسطینی بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس ایکٹ کےحوالےسےحکومتی بدنیتی کیخلاف آئندہ کالائحہ عمل دیا جائے گا، کانفرنس میں اسلام آبادکی طرف مارچ کے آپشن کااعلان کیا جا سکتا ہے۔