پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

جو چیزیں ہم نے پہلے نہیں مانیں، اسے اب نئی شکل میں لایا جا رہا ہے، کامران مرتضیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کہا ہے کہ جو چیزیں ہم نے پہلے نہیں مانیں اسے اب دوسری شکل میں لایا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما وسینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت کی جانب سے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی جلدی آئینی ترامیم نہیں ہوتیں، جو کچھ ہو رہا ہے، وہ درست نہیں ہے۔

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ بات چیت سے انکار نہیں کرتے، لیکن جو چیز مسترد ہو چکی ہے، اس پر کیا بات ہو گی۔ 26 ویں آئینی ترمیم میں جن چیزوں پر ہمارا اعتراض تھا، اس کو ختم کیا گیا لیکن جو چیزیں ہم نے پہلے نہیں مانیں تو اب اس کو کسی اور شکل میں لایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ 26 ترمیم کے وقت کہا گیا تھا، جو ترمیم کروائی جا سکتی تھی، کر لی گئی۔ شاید 26 ویں ترمیم میں کچھ غلطیاں ہیں، جس کو درست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور نہ ہی تحریک انصاف کے ساتھ۔ جن چیزوں کو ہم نے مسترد کیا، وہ دوبارہ منوا لیں گے، تو یہ درست نہیں۔ دیکھا جائیگا کہ بلدیاتی اداروں خود مختار کیسے کیا جا سکتا ہے۔ جس چیز کو درست سمجھیں گے، اس کا فیصلہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں