پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

جے یو آئی سے اتحاد ہوا یا نہیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بونیر: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ ابھی جے یو آئی سے اتحاد نہیں ہوا تاہم بات چیت چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے مذاکراتی ٹیمیں بنا دی گئی ہیں، پی ٹی آئی پہلے ہی دن سے مذاکرات کے حق میں ہے، سیاست میں مذاکرات لازمی ہیں لیکن جن کے پاس اختیارات ہوں ان سے ہونا چاہئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مشکل حالات میں تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں ترقیاتی کام، صحت کارڈ، تعلیم، پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا خیال رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات میں کوئی قدغن نہیں، صرف صوبائی حقوق کے حصول کیلئے ملاقات ہو تو اچھی بات ہے، ملا کنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کیلئے مزید 10 سال رعایت دی جائے۔

گوہر خان نے کہا کہ ملا کنڈ ڈویژن بشمول بونیر دہشت گردی، سیلابوں اور قدرتی آفات سے بہت متاثر ہوئے، ٹیکسز کے نفاذ کی بھرپور مخالف کرتے ہیں،

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر کے پی کو صوبائی حکومت سے رسہ کشی کا آئینی لحاظ سے کوئی احتیارنہیں، گورنر اور وزیراعلیٰ کے درمیان اچھا تعلق رہنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ گورنر آئینی طور پر وزیراعلیٰ کی ایڈوائس کا پابند ہوتا ہے، پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں البتہ اختلاف رائے موجود ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہوتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف صرف 2 کیسز رہ گئے ہیں، ان شااللہ اس میں بھی سرخرو ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں