کراچی : جے یو آئی نے لاڑکانہ اور شکارپور میں مبینہ بے ضابطگیوں کی ویڈیوز جاری کر دیں اور کہا انگھوٹوں کے نشان چیک کرائیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے خطاب پر جے یو آئی سندھ کا ردعمل سامنے آیا۔
جے یو آئی نے لاڑکانہ اور شکارپور میں مبینہ بے ضابطگیوں کی ویڈیوزجاری کردیں، رہنما راشد سومرو نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹونے ٹھٹھہ کے جلسے میں کہاتھا دھاندلی ہوئی توثبوت دکھاؤ،جے یوآئی نےدھاندلی کی تحریری شکایات بھی آراوکو جمع کرائی تھیں۔
رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں انتخابی عملے کے پاس درجنوں شناختی کارڈدکھائے گئے ہیں، ایک ویڈیو میں تیر پر پہلے سے اسٹیمپ لگے ہوئے بیلٹ پیپر دیکھے گئے۔
راشد سومرو نے کہا کہ ہم نےانتخابی دھاندلی کی شکایات الیکشن کے دن ہی کی تھیں، ڈی آر او آراو،ریجنل الیکشن کمشنرکوبھی شکایات جمع کرائیں، شواہد کےساتھ پٹیشن کےذریعے ہائی کورٹ سےرجوع کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انگھوٹوں کےنشان چیک کرائیں،دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوجائے گا۔