پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

این اے 251: پوسٹل بیلٹ نے امیدوار کی کامیابی ناکامی میں بدل دی

اشتہار

حیرت انگیز

ژوب : این اے 251 پر سرکاری ملازمین کے پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں امیدوار کی شکست جیت میں بدل گئی اور جے یو آئی کے امیدوار مولانا سمیع اللہ کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ژوب میں این اے 251 کے نتائج تبدیل ہوگئے اور خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی ناکامی میں بدل گئی۔

سرکاری ملازمین کے پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں قلعہ سیف اللہ سے جےیوآئی کے امیدوار مولانا سمیع اللہ کو برتری حاصل ہوگئی۔.

- Advertisement -

جےیوآئی کےمولاناسمیع اللہ46210ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ پی کےمیپ خوشحال خان کاکڑ46117ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپررہے، مولانا سمیع اللہ 93 ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔

جس کے بعد جمعیت علماء اسلام ایک اور قومی اسمبلی کی نشست پر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں