تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمان نے متحرک ہوتے ہوئے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستنا پیپلز پارٹی اور اےاین پی کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شامل ہونے والی جماعتوں کے قائدین پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے بغیر حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کریں گی۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کااجلاس 26اپریل کو4بجےطلب کیا ہے جس میں عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔

مزید  پڑھیں: ‘پی ڈی ایم اپنے ”شو“ اور ”کاز“ دونوں میں ناکام ہوچکی’

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم آپ کی بات سننے کو تیار ہے، فیصلوں پر نظر ثانی کریں: فضل الرحمان

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے آخری سربراہی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ سے قبل اسمبلیوں سے استعفے دینے کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں نے پی پی کو سوچنے کے لیے وقت دیا تھا۔

بعد ازاں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے معاملے پر جب پی پی یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنوانے میں کامیاب ہوگئی تو پی ڈی ایم کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پی پی قیادت کو شوکاز نوٹس ارسال کیا گیا تھا، جسے بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی مٹینگ میں پھاڑ کر پھینکا اور واضح کیا تھا کہ پی ڈی ایم کی تشکیل پی پی کی وجہ سے ممکن ہوئی، اس لیے اتحاد چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Comments

- Advertisement -