ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جے یو آئی کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی احتجاجی تحریک کے دوران بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا میں جلسے کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے تحریک سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احتجاجی تحریک کا آغاز سندھ سے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

جے یو آئی کی احتجاجی تحریک سندھ کے بعد بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب سے ہوکر اسلام آباد پہنچے گی۔ چیئرمین جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان خود تحریک کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کل سعودی عرب کے 10 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، وہ عمرہ ادا کرکے ایک کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں