پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

رکن قومی اسمبلی جنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی جنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ،معاون خصوصی محمد جنید انوار کا عہدہ وزیر مملکت کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ معاون خصوصی محمدجنید انوار کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا اور محمد جنید انوار چوہدری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم نے جنید انوار نے عہدہ پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ذمہ داریاں پوری محنت اوراخلاص سےنبھائیں گے ، حکومت ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

جنید انوار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شکایات سیل میں عوامی نوعیت کی شکایات کاازالہ ہوگا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان قیادت کی لاپرواہی کا شکار ہے ، ن لیگ کے سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے قیادت کو خط لکھ دیا ہے۔

جس میں کہا ہے کہ ن لیگ اسلام آباد کی تنظیم سازی نہ ہونے سے نقصان کا خدشہ ہے، مسلم لیگ ن اسلام آباد میں اپنا ووٹ بینک تیزی سے کھو رہی ہے اوعر تنظیم سازی نہ ہونے سے کارکن متحد منتشر ہو رہے ہیں۔

خط نواز شریف ،شہباز شریف ،شاہد خاقان ،مریم نواز کو بھی بھجوادیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں