اشتہار

جنید جمشید کی وہ نصیحت جو بیٹے کو وہ اکثر کیا کرتے تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی معروف نعت خواں اور عالم دین جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت چکے ہیں، مگر آج بھی ان کی یاد ان کے چاہنے والوں کی دلوں سے کم نہیں ہوئی، ان کی ساتویں برسی پر بڑے بیٹے تیمور جنید نے مداحوں کے ساتھ ان کی پرانی یادیں شیئر کیں۔

جنید جمشید کے صاحبزادے تیمور نے بتایا کہ انہیں اپنے والد کی دی گئیں قیمتی اور اہم نصیحتیں آج بھی یاد ہیں جو وہ اکثر تبلیغی اجتماعات میں جانے سے قبل انہیں دیا کرتے تھے۔ تیمور نے کہا وہ نصیحتیں میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

تیمور نے کہا کہ میرے والد جنید جمشید ہمیشہ تاکید کیا کرتے تھے کہ میرے پیچھے تم گھر کے سربراہ ہو اس لیے اپنی ماں، بہن بھائیوں اور دادا دادی کا خیال رکھنا تمہاری ذمہ داری میں شامل ہے، میرے بعد تمہیں ان کا خیال رکھنا ہوگا۔

- Advertisement -

تیمور جنید نے کہا کہ والد نے نماز کے بارے میں سب سے زیادہ نصیحت کی۔ وہ کہا کرتے تھے کہ ‘چاہے کچھ بھی ہوجائے نماز کبھی نہ چھوڑنا، وہ نماز کے معاملے میں کافی سخت تھے اور ہمیشہ ہمیں نماز کی تاکید کیا کرتے تھے۔

تیمور جنید نے والد کی برسی پر انہیں یاد کرنے اور اپنے لیے محبت کے اظہار پر چاہنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

جنید جمشید کے صاحبزادے کی ویڈیو نے ماضی کی یاد دلادی

واضح رہے کہ پاکستانی معروف نعت خواں جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو پیش آنے والے ہوائی جہاز کے المناک حادثے میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں