بالی ووڈ فلموں کے نقاد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کے صاحبزادے جنید خان ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں۔
فلمی نقاد اور تجزیہ کار کمال آر خان نے نئی ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کے دونوں بڑے بچے جنید اور ایرا، رینا دتہ کے ساتھ ان کی پہلی شادی سے ہیں اور وہ اپنے اولد کی طرح ذہنی طور پر پریشان اور فٹ نہیں ہیں۔
لو پایا اداکار جنید خان کے انٹرویو کلپ کا حوالہ دیتے ہوئے کے آر کے نے کہا کہ ’وہ دو جملے بولتا ہے اور پھر بغیر کسی وجہ کے ہنسنے لگتا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جنید ذہنی طور پر پریشان ہے۔‘
انہوں نے عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالی ووڈ کا ہیرو بنانے کے بجائے اسپتال لے کر ان کی ذہنی بیماری کا علاج کروانا چاہیے۔
کے آر کے نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے بارے میں سوچیں اور اپنے بچوں کا علاج کروائیں۔
واضح رہے کہ جنید خان نے حال ہی میں خوشی کپور، اشوتوش رانا، ستھیاراج ار کیکو شاردا کے ساتھ فلمساز ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی جدید دور کی فلم ’لو پایا‘ میں کام کیا، فلم گزشتہ ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنی۔
جنید خان نے گزشتہ سال نیٹ فلکس کی ’مہاراج‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا، فلم سوربھ شاہ کے ناول اور 1862 کے تاریخی ’مہازراج لبل کیس‘ کے سچے واقعات پر مبنی تھی۔