ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

عرفان کی وطن واپسی جنید خان آسٹریلیا روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو دورہ آسٹریلیا کے لیے ایک روزہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عرفان اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لیے وطن واپس لوٹ رہے ہیں ان کی عدم دستیابی کی وجہ سے جنید خان کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے فاسٹ بولر جنید خان کو آسٹریلیا طلب کر لیا گیا ہے

- Advertisement -

*پاکستانی بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں


ادھر جنید خان نے بھی آسٹریلیا کے لیے روانگی بھرنے کی تیاری کر لی ہے وہ ضروری کاغذی کارروائی کے بعد ٹیم کو جوائن کر لیں گے اور 13 جنوری سے شروع ہونے والے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے.

واضح رہے بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے جنید خان نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکاردگی کا مظاہرہ کیا تھا، تاہم اس کے باوجود نامعلوم وجاہوات کی بناء جنید خان کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا جس پر سلیکٹرز کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچز اور پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں قومی ٹیم کو ٹسیٹ سیریز کے تینوں میچوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ ایک روزہ میچوں کا آغاز 13 جنوری سے ہونے جا رہا ہے۔

قومی ٹیم کے میڈیا منیجر امجد حسین کے مطابق عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے غمزدہ ہیں اور انہیں ساتھی کھلاڑی دلاسہ دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں