کراچی: جونیئر ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 35 کھلاڑیوں کو کیمپ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جونیئر ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے کیمپ 7 اپریل سے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں لگایا جائے گا، اولمپین دانش کلیم کیمپ کمانڈنٹ، ظہیر احمد بابر، مدثر علی خان کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
کیمپ میں طلب کیے گئے کیپرز میں رانا وحید، معین شکیل، غضنفر علی، وقار علی شامل ہیں۔
کھلاڑیوں میں محسن خان، عمیر ستار، عقیل احمد، عبداللہ، رومان خان، محب اللہ، مرتضیٰ یعقوب، حماد انجم، حنان شاہد، علی رضا شامل ہیں۔
شاہ زیب خان، آصف حنیف، محسن حسن، انیس، حماد علی، اسامہ بشیر، وقار علی، سمیع اللہ، ارباز کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں میں رضوان علی، قیصر خان، زین اعجاز، علی عزیز، عدیل لطیف، عبدالمنان، ارشد لیاقت، محمد بلاول، عبدالرحمان، ابوذر، دانش اور تیمور شیخ بھی شامل ہیں۔