اشتہار

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک کے لئے بڑا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک ایشیا کی 50 کامیاب خواتین میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فوربز نے 50 سال سے زائد عمرکی ایشیا پیسفک کی پچاس کامیاب خواتین کی فہرست جاری کردی۔

فہرست پچاس سال سے زائد ایسی خواتین پرمشتمل ہے، جواپنے شعبوں میں نئی بلندیوں کوچھو رہی ہیں اورخطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں

- Advertisement -

فہرست میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک کو شامل کیا گیا ہے،55 سالہ جسٹس عائشہ اے ملک 2012 سے لاہور ہائی کورٹ میں جج تعینات تھیں

فوربزنے جسٹس عائشہ ملک کے متعلق لکھا وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو سپریم کورٹ میں جج تعینات ہوئیں، جسٹس عائشہ ملک نے 2021 میں عصمت دری کے مقدمات میں کنوارہ پن ٹیسٹ کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیتےہوئے ایک اہم فیصلہ جاری کیا تھا۔

پچاس کامیاب خواتین میں شیری رحمان کو بھی شامل کیا گیا ہے ، شیری رحمان کے بارے میں فوربزکا کہنا ہے وہ کوپ ٹوئنٹی سیون میں عالمی خبروں پر چھائی رہیں، کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمیجزسے متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ طے پایا۔

اس سے قبل شیریں رحمان کو فنانشل ٹائمز نے بھی 2022 کی پچیس بااثرخواتین میں شامل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں