اسلام آباد : بھارتی ڈیلٹا وائرس کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہونے لگی، دونوں کے ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں، ویکسی نیشن کی وجہ سے کورونا نے زیادہ متاثر نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہونے لگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک کی میڈیکل ٹیم نے جسٹس فائز عیسیٰ اور اہلیہ کا معائنہ کیا ، دونوں کے ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں۔
ذرائع پولی کلینک کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیسٹ ایچ ٹی سٹی سکین کیا گیا ، ان کی سٹی سکین رپورٹ نارمل ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کی کورونا ویکسی نیشن ہو چکی تھی، جس کی وجہ سے جسٹس فائز عیسیٰ کو کورونا نے زیادہ متاثر نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کو بخار، کھانسی کی شکایت نہیں رہی تاہم دونوں تجویز کردہ ادویات کورس مکمل کریں گے۔
ذرائع پولی کلینک نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ گھر پر قرنطینہ ہیں، 10روز مکمل ہونے پر دونوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
خیال رہے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، آج ملک بھر میں 32 کورونا کے مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ 3700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔