تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور:جسٹس محمد امیر بھٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، معزز جج لاہور ہائیکورٹ کے 51ویں چیف جسٹس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی،نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراء، جج صاحبان اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیا، محمد امیر بھٹی سات مارچ دو ہزار چوبیس تک اس عہدے پر فرائض سر انجام دیں گے، گذشتہ روز جسٹس محمد قاسم خان عہدے کی معیاد پوری ہونے پر سبکدوش ہوئے تھے۔

یاد رہےکہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تیس جون کو نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کو چھ جولائی سے بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں سنبھالنے کی منظوری دی تجی، جس کا وزارت قانون و انصاف نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔جسٹس محمد امیر بھٹی آٹھ مارچ انیس سو باسٹھ کو وہاڑی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی ، انیس سو پچاسی میں ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری لی، بارہ مئی دو ہزار گیارہ میں بطور ایڈیشنل جج بھرتی ہوئے۔

معزز جج کو سول، فوجداری، آئینی، ٹیکس، الیکشن، سیٹلمنٹ اور سروس کے قوانین پر عبور حاصل ہے، انیس سو چھیاسی میں بطور ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ انکی انرولمنٹ ہوئی، وہ انیس سو ننانوے میں سیکریٹری ہائیکورٹ بار ملتان بھی منتخب ہوئے۔

جسٹس امیر بھٹی نے 2001 میں سپریم کورٹ میں وکالت کا آغاز کیا، 12 مئی 2011 کو جسٹس امیر بھٹی نے ہائیکورٹ کے جج کے طور پر عہدے کا حلف اٹھایا۔ جسٹس امیر بھٹی امریکن بار ایسوسی ایشن، انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن لندن کے عہدے پر بھی فائز رہے اور مختلف اداروں میں بطور لیگل ایڈوائزر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -