جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبرکو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل میں یکم اکتوبر کو ہوگی، عدالت نے جسٹس شوکت عزیز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبرکو ہوگی۔

اظہار وجوہ کے نوٹس پرجوابات کے جائزے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا، عدالت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس سال2015 میں دائر کیا گیا تھا اور ان پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سرکاری گھر پر تزئین و آرائش کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے خلاف ریفرنس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے تاہم جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے اس درخواست کو مسترد کرکے یہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں