تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی ہیڈ کوچ مستعفی

سڈنی: دورہ پاکستان سے چند روز قبل ہی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر مستعفی ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جسٹن لینگر کا آج استعفیٰ ملا جو قبول کرلیا گیا ہے، انہیں مختصر وقت کے لیے معادے میں توسیع کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کی جگہ اینڈریو مک ڈائلڈ کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا عبورہ ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دورہ پاکستان کی منظوری دی گئی تھی اور اسی اجلاس میں جسٹن لینگر کے معاہدے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -