جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

جسٹن لینگر نے انڈین پریمیئر لیگ پر سوالات اٹھا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ انڈین پریمیئرلیگ(آئی پی ایل) کو قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں جسٹن لینگر نے کہا بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک ایسے وقت میں سیریز ہورہی ہے کہ جب چند ماہ قبل ہی آئی پی ایل کا اختتام ہوا اور لیگ میں دنوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ بھی لیا، یہ صورت حال سیریز میں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ بنی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے انعقاد کی ٹائمنگ صحیح نہیں تھی۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے سبب آئی پی ایل ستمبر سے نومبر کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا۔ عام طور پر یہ اپریل اور مئی کے درمیان بھات میں ہوتا ہے۔ لیگ کے بعد سے کئی بھارتی کھلاڑی زخمی ہیں۔

ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل سے راہیں جدا کرلیں

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے مزید کہا کہ بھارت کے کئی کھلاڑی انجری کے باعث سیزیر سے باہر ہوئے جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا رہا، اگر ماہرین میری بات پر صورت حال کا جائزہ لیں تو وہ بھی اسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ میں آئی پی ایل کا معترف ہوں لیکن حالیہ سیزن کا وقت درست نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں