تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کراچی بجلی بحران پر وزیر اعظم کا نوٹس، کے الیکٹرک کے سی ای او کو طلب کرلیا

کراچی: شہر قائد میں جاری بجلی بحران پر وزیراعظم عمران خان کے نوٹس لینے پر وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کے الیکٹرک کے سی ای او سید مونس عبداللہ علوی کو طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جاری بجلی بحران پر وزیراعظم کی ہدایت پروفاقی وزیرعمرایوب اور معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم کراچی پہنچ گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مہمانوں کا کراچی ایئر پورٹ پر استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کے الیکٹرک کے سی ای او کو گورنر ہاؤس ملاقات کے لیے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ہیسکو اور سیپکو کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی: مون سون کا چوتھا اسپیل:3 روز کی بارش میں 18 افراد جاں بحق

ملاقات میں کراچی میں جاری بجلی کے بحران بلخصوص بارشوں میں طویل بجلی بندش کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر بات ہوگی۔

یاد رہے کہ کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران کرنٹ لگنے سے مختلف علاقوں میں 8 سالہ اور پانچ سالہ بچے سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کے الیکٹرک نے کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر خود کو بے قصور قرار دے دیا۔

دوسری جانب کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ اور اضافی بلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بند کی جانے والی لائٹ چوبیس اور 12 گھنٹے بعد بھی بحال نہیں ہوسکی۔

Comments

- Advertisement -