اسلام آباد : کے الیکٹرک نے اہلیان کراچی سے اربوں روپے کی اضافی وصولی کا اعتراف کرلیا، صارفین سے بلوں میں وصول کی گئی اضافی رقم واپس کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی صارفین سے اضافی وصول کی گئی رقم واپس کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست داخل کی گئی ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے98پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا، کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 15جنوری کو سماعت کرے گا۔
- Advertisement -
رپورٹ کے مطابق درخواست کی سماعت کے موقع پر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر اضافی وصولی کی حتمی رقم کا تعین کرے گا۔