منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

کے الیکٹرک نے سیلاب زدگان کو بھی نہیں بخشا، 2 کروڑ مانگ لئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کےالیکٹرک نے ملیر میں سیلاب زدگان ٹینٹ سٹی کو بجلی فراہم کرنے کے لئے 2 کروڑ مانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے سیلاب زدگان کوبھی نہیں بخشا ، کےالیکٹرک نے ملیرانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے 2 کروڑ دو پھر سیلاب زدگان ٹینٹ سٹی کو بجلی دیں گے۔

ڈی سی ملیر نے بتایا پوری دنیا سیلاب زدگان کی مفت میں مدد کر رہی ہے لیکن کے الیکٹرک پیسے مانگ رہی ہے، سیلاب زدگان ٹینٹ سٹی کو بجلی دینے کیلئے ہمیں کے الیکٹرک کو پیسے دینے پڑ رہےہیں۔

- Advertisement -

سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا رویہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

یاد رہے کراچی کے علاقے ملیر میں سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے ٹینٹ سٹی کی تعمیر کے لیے 100 ایکڑ زمین مختص کی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملیر نے بتایا تھا کہ ملیر ضلع کے سیکٹر 18 کو 100 ایکڑ اراضی ملی ہے ، جس میں تقریباً 100,000 سیلاب متاثرین کو ہزاروں خیموں میں رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں