بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک کے ڈائریکٹرجنریشن اینڈ ٹرانسمیشن کو برطرف کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  بجلی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے ڈائریکٹرجنریشن اینڈ ٹرانسمیشن کو برطرف کردیا گیا۔

کراچی میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے ذمے دار کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر ارشد زاہدی کوعہدے سے برطرف کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق شہر میں گذشتہ دنوں بجلی کے بدترین بحران پر کے الیکٹرک کی اپنی تحقیقات کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ارشد زاہدی کو ہٹانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

کے الیکٹرک نے مسٹرڈل نامی ایک غیر ملکی کو کراچی میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کی ذمے داریاں تفویض کردی ہیں۔

ارشد زاہدی ابراج گروپ سے 8 سال سے وابستہ اور 22 سال کا تجربہ رکھنے والے کے الیکٹرک کی کورٹیم کا حصہ تھے۔

اس سےقبل حالیہ دنوں میں ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن سید محمد طحہ بجلی بحران کے بعد کے الیکٹرک سے استعفی دیکر بیرون ملک جاچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں