کراچی : نیپرا نے شہر قائد کے باسیوں پر ایک ابر پھر بجلی گرادی، کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے بجلی4روپے45پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی ہے، نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں حالیہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر میں وصول کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کیلئے فی یونٹ بجلی1.49روپے سے4.45روپے مہنگی کی گئی، اس سے قبل نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔
قبل ازیں نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔