تازہ ترین

کراچی : بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کیخلاف آپریشن

کراچی : شہر قائد میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کےخلاف آپریشن بدستور جاری ہے۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بخاری کالونی بنارس میں کنڈا مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی جہاں سے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بخاری کالونی میں بجلی چوری کے 350کلو کنڈے ہٹادیے گئے، بخاری کالونی میں1200زائد گھروں، دکانوں کو چوری کی بجلی فراہم کی جارہی تھی۔

کنڈا مافیا اس جگہ ماہانہ تقریباً 12لاکھ یونٹس کی چوری میں ملوث ہے، بخاری کالونی میں کنڈا مافیا کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کرادیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقوں اپرگذری اور پی اینڈ ٹی کالونی کے نادہندگان پر 56کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔

شہر میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہوتا ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے کی لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمےکا اہم جزو ہیں، لوڈشیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -