جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کے الیکٹرک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔

درخواست مئی اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 53 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے من و عن منظوری کے بعد صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا اتھارٹی کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں