پیر, ستمبر 23, 2024
اشتہار

بچوں کا کےالیکٹرک کے دفتر پر دھاوا، موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کےالیکٹرک شکایتی مرکز پر بچوں نے دھاوا بول دیا۔

کےالیکٹرک حکام کے مطابق بچوں نےکئی موٹرسائیکلیں توڑ دیں اور 3 کو جلا دیا۔ احتجاج میں نقصان کاشکارموٹرسائیکلیں ملازمین کی ہیں۔

کےالیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین نےشکایتی مرکز کے گیٹ کے سامنے آگ بھی لگائی۔

- Advertisement -

احتجاج کے بعد پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں لیا۔ پولیس کے مطابق 2روز سے علاقے میں بجلی نہ ہونے پر احتجاج کیا جا رہا تھا جس میں 40 سے 50 کےقریب بچے موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے بچوں کے پیچھے 4 سے 5 خواتین بھی تھیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں