ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ عمارت کے اندر پیش آیا۔ اس واقعے میں کے الیکٹرک کا انفرا اسٹرکچر بشمول سب اسٹیشن محفوظ حالت میں ہے۔
ترجمان کے۔ الیکٹرک کے مطابق موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی اور حفاظتی پروٹوکول کے تحت علاقے کی بجلی منقطع کر دی گئی۔
- Advertisement -
علاقے کی بجلی تاحال بند ہے، کےالیکٹرک کا عملہ حادثے کی جگہ پر ریسکیو حکام کی مدد کے لیے موجود ہےجبکہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوع پر موجود ٹیموں کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد متعلقہ جگہ کی بجلی بحال کردی جائے گی۔