پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ : کے الیکٹرک کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں  اضافے کے لئے نپیرا میں جمع کرائی جانے والی درخواست پر وضاحت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا سے مانگے گئے اضافے کا کراچی کے شہریوں پرکوئی اثر نہیں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ٹیرف یکساں ہوتا ہے ،عوام پر بوجھ نہیں پڑے گا اور صارفین اپنے بلوں سے اضافےکو ادا نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کے سلسلے میں سپلائی ٹیرف پٹیشن جمع کروائی ہے، سپلائی ٹیرف کی مد میں درخواست کی گئی رقم کا صارفین کے بلوں میں وصول کئے جانے والے نرخوں سے تعلق نہیں-

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کے بلوں کے نرخ ملک بھر میں نافذ یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت جاری رہیں گے، نیپرا نے شراکت داروں سے اپنی رائے کے اظہار کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک کی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی اپنے ملٹی ایئر ٹیرف کے حساب سے اس عمل سے گذر چکی ہیں۔

خیال رہے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کےبنیادی ٹیرف میں 10روپے69پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے اور بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی ہے، موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 7 سالہ ملٹی ایئرٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے، جس میں بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18روپے 88 پیسے فی یونٹ اور بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں