کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کے الیکٹرک اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 290 کلو کی تاریں ضبط کرلیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 81 کنڈے ہٹا دیے گئے ہیں، ان علاقوں میں نادہندگان پر 1.6 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔
کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقوں پیر آباد، علی گڑھ مارکیٹ، بنارس مارکیٹ اور پٹھان کالونی میں کارروائیاں کی گئیں۔
مہم کے دوران میٹر سے چوری کے 53 واقعات کی نشناندہی ہوئی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کنڈوں سے سالانہ 157200 یونٹس، ڈیڑھ ارب سے زائد رقم کی بجلی چوری کی جارہی تھی۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری قانوناً جرم ہے بروقت بلوں کی ادائیگی سے لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمہ ممکن ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔