The news is by your side.

Advertisement

کراچی بارش، بجلی بحالی کے مطالبے پر کے الیکٹرک کا میئر کو جواب

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی بارش کے بعد کے الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی جس پر میئر کراچی نے فوری بجلی بحالی کا مطالبہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک مختلف علاقوں میں منقطع کی جانے والی بجلی فوری بحال کرے کیونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی کے کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے بجلی بند کی، جیسے ہی پانی کی نکاسی شروع ہوگی بجلی بحال کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مون سون کا دوسرا اسپیل، کراچی پانی میں ڈوب گیا

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر بارش کے پانی کےباعث مرمتی کام میں تاخیرکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اداروں سے اپیل ہےکہ جلد نکاسی آب ممکن بنائیں کیونکہ سب اسٹیشنز، کھمبوں کےگردپانی کھڑا ہوگیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے احتیاط کے طور پر بجلی کی فراہمی منقطع کی ہے، جیسےجیسےپانی کی نکاسی شروع ہوگی بجلی بحال کردی جائے گی۔

علاوہ ازیں میئر کراچی نے ہدایت کی کہ شہری بارش میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سٹی وارڈن فوری سڑکوں پرپہنچ کرٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔

وسیم اختر نے بتایا کہ انڈرپاسز میں جمع ہونے والے برساتی پانی کی نکاسی شروع کردی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ  تمام ڈی ایم سیز  اپنے علاقوں میں نکاسی کویقینی بنائیں اور برساتی نالوں کی صفائی کو مزید تیز کیا جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں