تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی: کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی فی یونٹ ایک روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا میں دائر درخواست میں بجلی مہنگی کرنا کہا ہے جبکہ درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی کی جانب سے 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کی جائے گی۔

اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتی ہے تو صارفین پر 2 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کے لیے آئی ایم ایف کی نئی شرط سامنے آئی تھی جس میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نے کے الیکٹرک سے 662 ارب روپے کے واجبات وصولی کی شرط عائد کی گئی تھی۔

آئی ایم ایف نے شرط رکھی تھی کہ حکومت رواں مالی سال میں کے الیکٹرک سے واجبات وصول کرے، وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن کو 30 جون 2023 تک اس شرط پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔

دستاویز میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نے 2018 سے قومی گرڈ سے بجلی خریداری کی رقم ادا نہیں کی، کے الیکٹرک کو قومی گرڈ سے بجلی فراہمی کا معاہدہ 2015 میں ختم ہو گیا تھا۔

Comments