لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹو کلین اپ مہم کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، انہوں نے معروف کوہ پیما ساجد سدپارہ کو مہم کے لیے 15 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے معروف کوہ پیما ساجد علی سدپارہ کی ملاقات ہوئی، پرویز الٰہی نے ساجد سدپارہ کو کے ٹو کلین اپ مہم کے لیے 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کے ٹو کلین اپ مہم کے لیے ساجد علی سد پارہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، شہروں، دیہات اور گلی محلوں کے ساتھ پہاڑوں کو بھی صاف رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ٹو کلین اپ مہم کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، مہم سیاحت کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کے ٹو کلین اپ مہم کے لیے فنڈز دے کر ہمارے دل جیت لیے۔
میں وزیر اعلٰی پنجاب جناب چوہدری پرویز الہی @ChParvezElahi اور اُن کے بیٹے @MoonisElahi6 کا دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اپنے بے پناہ سیاسی مصروفیات اور اُلجھاؤ کے باوجود بھی میری مہم اور سوشل کاز کے لئے وقت نکالا، حوصلہ افزائی کی اور اپنی مدد کا بھی اعلان کیا۔ شُکریہ❤️ https://t.co/8HZYrkuGgi
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) December 20, 2022