منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کےفور منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹ ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر کو اضافی پانی کے منصوبے کےفور کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کےفور منصوبے کے راستے کی 100 ایکڑ  زمین پر حکم امتناع ختم کر کے عدالت نے کیس مسترد کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے  4 مئی 2018 کو حکم امتناع جاری کیا تھا۔

وکیل واٹر کارپوریشن بیرسٹر ولید خانزادہ نے کہا کہ حکم امتناع کےفور منصوبے انفراسٹرکچر کی تیاری میں رکاوٹ ہے مدعی کا مؤقف ہے زمین پر تعمیرات کرکے تیسرے فریق کو دی گئی ہیں تیسرے فریق نے تاحال رجوع نہیں کیا اس کا مطلب ہے انھیں کوئی اعتراض نہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوامی اہمیت کے منصوبوں کیلئے زمین حاصل کرنے کا قانونی اختیار ہے تاخیر کی وجہ سےمنصوبے کی لاگت 25سے بڑھ کر 125 کھرب ہو چکی، مدعی کو اپنی زمین کے معاوضے کیلئے ریفرنس دائر کرنا چاہیے تھا عدالت میں دعویٰ دائر کرنے کا جواز نہیں کیس قابل سماعت نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں