جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، کینیڈا کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کبڈی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے کینیڈا کو 24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

دوسرے میچ میں ایران نے سیرا الیون کو 19 کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے شکست دی، کبڈی ورلڈ کپ کے دوسرے روز کل 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت سمیت 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں کبڈی ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

کبڈی کے عالمی میلے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب کے دوران عالمی میلے میں شریک ہونے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ بھی کیا۔

ورلڈکپ کے ٹکٹوں کے لیے پنجاب اسٹیڈیم کے باہر کاؤنٹرز قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ ٹکٹ کی قیمت دو سو اور چار سو روپے رکھی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں