تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کابل: مسجد میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کابل: افغان دارالحکومت کے مغربی علاقے میں مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دہشت گردوں نے مغربی علاقے میں واقع مسجد الزاہرا کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مقامی وقت 9 بجے کے قریب مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ناکامی کی صورت میں اُس نے خود کو مسجد کے باہر دھماکے سے اڑا دیا، مرکزی دروازے پر کھڑے پولیس اہلکار نے جیسے ہی حملہ آور کو روکا زوردار دھماکا ہوا اور ساتھ ہی فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

 دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز کو روانہ کردیا گیا ہے۔افغان وزیر داخلہ نجیب دانش کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ دنوں افغان طالبان کی جانب سے قندھار میں واقع فوجی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ گذشتہ ماہ شمالی شہر مزارشریف میں ایک فوجی کمپاؤنڈ پر حملہ کے نتیجے میں کم از کم 135 افغان فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں افعانستان کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ننگرہار میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ٹھکانے پر 9800 کلوگرام وزنی بم کے حملے میں کم از کم 36 جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہےکہ جی بی یو 43/بی نامی اس بم کو ’بموں کی ماں‘ کہا جاتا ہےاور یہ تاریخ کا سب سے بڑا غیر جوہری بم ہےجو امریکہ نے کسی بھی کارروائی میں استعمال کیا۔

Comments

- Advertisement -