جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کابل کے تعلیمی ادارے میں دھماکہ‘ 48 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان دارالحکومت کابل کے تعلیمی مرکز میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک جبکہ 67 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کابل کے مغربی علاقے میں واقع تعلیمی مرکز میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 48 ہوگئی جبکہ درجنوں طلبا زخمی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا جب وہاں نوجوان طلبہ وطالبات یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کررہے تھے۔

افغان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے 67 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب طالبان نے کابل میں واقع تعلیمی مرکز پرہونے والے خودکش حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان کی جانب سے کابل اور قندھار کے درمیان ہائی وے پرچیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کے بیس کیمپ پر طالبان کا حملہ،45 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے بغلان میں ہی گزشتہ روزسیکیورٹی فورسز کے بیس کیمپ پر طالبان نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں