تازہ ترین

کابل میں ٹی وی چینل پر حملہ ، خاتون ہلاک ، متعدد زخمی

کابل: نامعلوم مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کے ہلاک اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان دارلحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا ، نامعلوم افراد نے ٹی وی چینل کے دفتر پر حملہ کردیا ،جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 20افراد زخمی ہوگئے ۔

میڈیا کے مطابق حملہ آور ٹی وی چینل کی بلڈنگ میں موجود ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، معلوم افراد کابل میں واقع شمشاد ٹی وی چینل کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے جہاں اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

حملے کے بعد ٹی وی چینل کی نشریات معطل ہوگئی ہے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹی وی چینل کے دفتر میں 100 کے قریب ملازمین موجود ہیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق حملے میں ٹی وی چینل کے عملے کے کچھ اراکین ہلاک ہوگئے ہیں۔


مزید پڑھیں : کابل: آسٹریلوی سفارت خانے کے باہر دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی


یاد رہے گذشتہ ہفتے افغانستان کے دارالحکومت میں آسٹریلوی سفارت خانے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 14 ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ کابل میں اس سے قبل بھی ملٹری اکیڈمی کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 15 کیڈٹس جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے، علاوہ ازیں ستمبر کے ماہ میں ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 6 نمازی شہید ہوئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -