اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

اداکارہ عروبہ مرزا کو ڈرامہ  انڈسٹری میں کون لایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروبہ مرزا نے بتایا کہ انہوں نے کیسے ایک قدامت پسند گھرانے سے اندسٹری میں قدم رکھا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سمو‘ میں اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنے کیرئیر کے آغاز  کے بارے میں بات کی  اور اس ڈرامہ اندسٹری میں لانے والی ایک انجان مسافر کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ 21 سالہ کی عمر تک میں نے کبھی اپنے تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کی، میں پاپا کی پری جیسی لڑکیوں میں سے ایک تھی جو اپنے چہرے کی تصویر ہاتھ سے چھپا کر پوسٹ کرتی تھی۔

- Advertisement -

اداکارہ عروبہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز اسلام آباد میں دو ڈراموں سے کیا جو کہ کبھی آن ایئر ہی نہیں ہوا، لیکن اس پروجیکٹ کی کچھ تصاویر میں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بعد مجھے مزید کام کرنے کی پیشکیش ہوئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی تھی کہ مجھے اپنے کیرئیر میں زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی، چونکہ اس وقت اکیلے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی تو اسلام آباد میں ملنے والے پروجیکٹ میں کام کرنے کے لیے میں اپنے کزن کے ساتھ شوٹنگ پر جاتی تھی۔

اداکارہ عروبہ مرزا نے کہا کہ اسلام آباد والا پروجیکٹ ایک ماڈل کی وجہ سے ملا، اس ماڈل سے میری ملاقات فلائٹ میں ہوئی تھی، ہم دونوں نے نمبرز کا تبادلہ کیا، جس کے بعد ایک مختصر کردار کے لیے مجھے بلایا گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ عروبہ مرزا اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل کے سیریل ‘میرے ہی رہنا’ میں نظر آ رہی ہیں، اس ڈرامے میں سید جبران، شہروز سبزواری، کرن حق اور عریج محی الدین نے کرادار ادا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں