بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

’کہیں نظر نہ لگ جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

علیزے نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کہیں نظر نہ لگ جائے ہائے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

انہوں نے گزشتہ روز یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ملے جلے تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہمیں پہلے والی علیزے چاہیے۔‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’آپ نے اپنی خوبصورتی کا بیڑا غرق کرلیا ہے۔‘

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

علیزے شاہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔

علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ساتھ سمیع خان شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں