تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’تمہیں بائیک چلانی آتی ہے؟‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی گزشتہ قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 21ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’بابا صاحب‘ کی سچائی جاننے کے بعد شمشیر مہک کو لے کر گھر چھوڑ کر چلے گئے اور بابا صاحب نے بھی ان کے بینک اکاؤنٹس بند کروادیے جس کے بعد وہ مہک کو گھر لے جانے کے لیے بائیک چلا رہے ہوتے ہیں۔

مہک شمشیر سے پوچھتی ہیں کہ ’بائیک چلانی آتی ہے تمہیں۔‘ اس پر شمشیر کہتے ہیں کہ تھوڑی تھوڑی آتی ہے لیکن وہ کہتی ہیں کہ یہاں سے گھر کافی دور ہے تھوڑی بہت سے کام نہیں چلے گا ہم رکشے میں چلتے ہیں۔‘

شمشیر کہتے ہیں کہ ’کافی عرصے پہلے میرے پاس اسپورٹس بائیک تھی ایک بار حادثہ ہوا تو بابا صاحب نے بائیک چلانے سے منع کردیا تھا، رکشے میں جانے کا بولنے پر شمشیر کہتے ہیں کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔‘

مہک کہتی ہیں کہ ’کوئی بات نہیں ہے ہم وہاں پہنچ کر پیسے دے دیں گے۔‘

شمشیر کہتے ہیں کہ ’تم ابھی میری بیوی ہو اور جب تک میری بیوی ہو تمہارے گھر والوں سے مجھے کوئی مدد نہیں چاہیے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’اگر چلنا ہے تو چلو ہم پہنچ جائیں گے۔‘ مہک کہتی ہیں کہ ’ہاں مدد نہیں لینی لیکن جان ضرور لینی ہے۔‘

کیا مہک بھی شمشیر کا بدلتا رویہ دیکھ کر ان سے محبت کرنے لگیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -