اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر اور مہک نے لوگوں کو رُلا دیا۔
ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ ’شمشیر اپنا گھر اور عیش و آرام کی زندگی چھوڑ کر اہلیہ کے ساتھ کرایے کے گھر میں گزر بسر کررہے ہیں جبکہ والد نے بھی انہیں جائیداد سے عاق کردیا ہے۔
ادھر شمشیر کی والدہ اسپتال میں بیٹے کو یاد کرتے ہوئے انتقال کرجاتی ہیں لیکن بابا صاحب بیٹے کو تدفین میں بھی شرکت نہیں کرنے دیتے۔
شمشیر گھر لوٹتے ہیں تو مہک کے گھر لوٹتے ہی وہ آبدیدہ ہوجاتے ہیں جس کے بعد مہک انہیں دلاسہ دیتی ہیں۔ ڈرامہ کا یہ افسردہ سین مداحوں کو بھی رلا گیا جس کا اظہار ان کی جانب سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔
Aur yaha saab ro pare 💔🥺#kaisiterikhudgarzi #danishtaimuri pic.twitter.com/8vZBDZJW3B
— Aznaira Asfi🌼 (@_a_cindrella_) October 20, 2022
عمران نامی صارف نے لکھا کہ ’جذباتی کردیا ہے اس قسط نے یہ ڈرامہ نہیں ایک احساس ہے۔‘
Sary ka Sara shamsher badal gaya, nhi badli tu wo ha mehak k liye muhabbat#kaisiterikhudgarzi pic.twitter.com/9nuoxppmW3
— memes_by_meenu (@memes_by_meenu) October 20, 2022
ازنائرا آصفی نے لکھا شمشیر اور مہک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہاں سب رو پڑے۔‘ ‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’مہک شمشیر کو چپ کروائیں ہم سے یہ سین دیکھا نہیں جارہا ہے۔
Mehek baji shamsher ko chup karaye humse dekha nahi jata 🥺❤️🙈 #kaisiterikhudgarzi #danishtaimoor #DureFishan pic.twitter.com/OO9rNdJT7P
— editsbysaimaa (@editsbysaimaa) October 22, 2022
سنبل نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ سین ماما مجھے چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر چلی گئیں، مجھے رونے پر مجبور کردیا ہے۔‘
This scene. "Mamma mujhe chod kar hameesha ke liye chali gayi” made me cry 😭❤️
.@danishtaimoor16 @fishan_dur
.#kaisiterikhudgarzi #mehak #shamsher #danishtaimoor #DureFishan pic.twitter.com/Y70KIt6lXD— Era of Sumbul ❤️ (@ImshaCreationz) October 20, 2022
کیسی تیری خود غرضی میں کیا شمشیر مہک سے محبت کرنے لگی ہیں؟ کیا اب شمشیر اپنے والد کو سزا دلواسکیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔