تازہ ترین

’آپ کے بغیر ’مہک‘ نہیں بن سکتی تھی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک کا کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے ڈرامے کے سین کے ویڈیو کلپ شیئر کردیے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ درفشاں سلیم نے ’مہک‘ کا کردار پسند کرنے پر مداحوں اور ’کیسی تیری خود غرضی‘ کے ڈائریکٹر احمد علی بھٹی، پروڈیوسرز سمیت ساتھی اداکاروں دانش تیمور، شہود علوی، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، لیلیٰ واسطی، ٹیپو شریف، لائبہ خان، حماد شعیب ودیگر کا شکریہ ادا کیا۔

درفشاں نے مداحوں کے لیے لکھا کہ ’گزشتہ دو سالوں میں میرے کردار کو پسند کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، آپ کو میری اداکاری پسند آئے اس کے لیے میں نے پوری کوشش کی۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ایک اداکار اس ڈرامے کا بہت چھوٹا حصہ ہوتا ہے جسے ساری تعریفیں مل جاتی ہیں لیکن یہ کامیابی کیمرے کے پیچھے ان لوگوں کی وجہ سے ہے جو اس وقت بھی کام کررہے ہوتے ہیں جب ہم شوٹنگ کرکے چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہک کے کردار کے لیے میری مدد کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں میں آپ کے بغیر مہک نہیں بن سکتی تھی۔

اداکارہ نے ڈرامے کے دیگر کردار شہود علوی، لیلی واسطی، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، ٹیپو شریف، لائبہ خان، حماد شعیب سے کہا کہ آپ سب لوگوں نے سیٹ پر دلچسپ کہانیوں سے محظوظ کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ’کیسی تیری خود غرضی کی آخری قسط نشر کی گئی تھی جس میں منفی کردار نعمان اعجاز خودکشی کرلیتے ہیں، مداحوں کی جانب سے آخری قسط کو پسند کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -