تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کاجول کا بیٹی پر کاسمیٹک سرجری کا الزام لگانے والوں کو کرارا جواب

ممبئی: بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکار جوڑی اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن پر خوبصورتی کے لیے کاسمیٹک سرجری کروانے کا الزام لگ گیا۔

نیسا دیوگن 19 سال کی ہیں اور انہوں نے اب تک اداکاری یا کسی اور شعبے میں قدم نہیں رکھا۔ وہ ابھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

کاجول نے بیٹی پر کاسمیٹک سرجری کروانے کا الزام لگانے والوں کو اپنے حالیہ انٹرویو کے ذریعے چپ کروا دیا۔

اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ نیسا خوبصورتی کے لیے اکثر مجھ سے ٹپس لیتی ہے، انٹرنیٹ پر متحرک رہنے کی وجہ سے وہ صحت اور خوبصورتی کے بارے میں بہت کچھ جانتی ہے، نیسا ہفتے میں تین مرتبہ چہرے میں ماسک لگاتی ہے اور مجھے بھی ایسا کرنے کا مشورہ دیتی ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

کاجول نے بتایا کہ نیسا پرہیزی غذا لیتی ہے، صبح نہار منہ گرم پانی کے دو سے تین گلاس پیتی ہے، اس کے بعد ابلے ہوئے انڈے اور پھر کسی بھی پھل کا جوس پیتی ہے۔

انٹرویو میں جب کاجول سے پوچھا گیا کہ کیا نیسا اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گی تو انہوں نے جواب میں بتایا کہ نیسا نے اب تک کبھی اس بات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، اس متعلق پھیلی ساری باتیں فرضی ہیں۔

کاجول نے کہا کہ بچوں نے جس چیز میں بھی دلچسپی لی میں انہیں مکمل طور پر سپورٹ کروں گی۔

Comments

- Advertisement -