اشتہار

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اس سین میں کاجول کس کے ساتھ جانا چاہتی تھیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوکر کی 1998 کی بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کردار انجلی کو امن (سلمان خان) یا راہول (شاہ رخ خان) میں سے کس کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔

ہیومنز آف ممبئی کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے 48 سالہ اداکارہ کاجول نے کہا کہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں انجلی کو ان امن اور راہول کے کرداروں کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ختم ہونا چاہیے تھا۔

فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی کہانی راہول اور انجلی کے گرد گھومتی ہے جو کالج میں اچھے دوست تھے لیکن راہول ٹینا (رانی مکھرجی) سے محبت کرتے ہیں، برسوں بعد ٹینا اور راہول کی بیٹی اپنی والدہ کے انتقال کے بعد والد کو انجلی سے ملانے کی کوشش کرتی ہے۔

- Advertisement -

کاجول نے کہا کہ ’اگر مجھ سے پوچھا جاتا تو میں شاید شاہ رخ کے بجائے سلمان خان کے ساتھ چلی جاتی ہے۔‘ لیکن فلم میں آپ دیکھتے ہیں تو اس کا اختتام ایسا ہی ہونا چاہیے تھا جیسا کہ دکھایا گیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے انڈسٹری میں پہلی بار کام کرنا شروع کیا تو الزامات لگے کہ میں سانولی ہوں، موٹی ہوں اور ہر وقت عینک لگاتی ہوں، میں نے ان باتوں کی پرواہ نہیں کی کیونکہ میں جانتی تھی کہ ذہن کو ٹھنڈا رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جلد کو بہتر کرنے کے لیے کوئی سرجری نہیں کروائی بلکہ میں روز سورج کی روشنی میں بیٹھتی ہوں، جب دھوپ میں کام نہیں کرتی تو خوبصورتی میں کمی آتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں