بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے قلات کے علاقے منگوچر میں سڑک بلاک کرنے اور پُرامن شہریوں کے معمولات زندگی متاثر کرنے کی کوشش کی جس پر کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے ایف سی بلوچستان کے 18 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔