جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کلبھوشن کیس: بھارت کو قونصلر رسائی مل سکتی ہے، سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ عالمی عدالت میں پاکستان کا مقدمہ بہت مضبوط ہے، کلبھوشن کے معاملے میں بھارت صرف قونصلر رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت صرف قونصلر رسائی حاصل کرسکتا ہے، جس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، عالمی عدالت میں پاکستان ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہیے تو کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت لے جا سکتاہے مگر آئی سی جے میں کوئی اور اہم مسئلہ لے جانے کی ضرورت ہے، اس لیے پاکستان نے اُس کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ اپنی حکمت عملی میڈیا میں نہیں بتائیں گے تاہم وقت آنے پر سب کو اس کا اندازہ ہوجائے گا۔

پڑھیں: کلبھوشن عالمی عدالت کیس: بھارت مطمئن نہیں کرپایا

یاد رہے بھارت نے اپنے جاسوس کو بچانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی، جہاں پاکستانی وکیل خاور قریشی نے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے دلائل پیش کیا۔ آئی سی جے نے دونوں ممالک کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا کہ کبلھوشن کی پھانسی معطل کی جائے اور اسے کونسلر تک رسائی دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں