پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کلبھوشن کیس، پاکستان نے عالمی عدالت میں جواب جمع کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہاگ: پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادوو سے متعلق عالمی عدالتِ انصاف میں جواب کرادیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر برائے انڈیا ڈاکٹر فریحہ نے 400 صفحات پر مشتمل جواب عالمی عدالتِ انصاف میں کرادیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی جے میں جمع کرائے گئے جواب میں بھارتی اعتراضات اور کلبھوشن کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کیاگیا ہے، پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں یہ پہلا جواب ہوگا، جس میں بھارتی سوالات اور اعتراضات پر تفصیل سے جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کلبھوشن کیس میں پاکستان نے جواب دسمبر 2017 میں جمع کرایا تھا۔

مزید پڑھیں: کلبھوشن کو کسی صورت بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا، دفتر خارجہ

خیال رہے کہ چند ماہ قبل دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ پاکستان عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کیس سے متعلق جواب جولائی میں جمع کرائے گا، کلبھوشن کو کسی صورت بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

کلبھوشن کی گرفتاری

گزشتہ سال 3 مارچ2016 کو حساس اداروں نے بلوچستان سے بھارتی جاسوس اور نیوی کے حاضرسروس افسر کلبھوشن یادیو کوگرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس 10 اپریل کو پاکستان کی جاسوسی اور کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالت سے سزائے موت سنادی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسرکلبھوشن یادیو کو یہ سزا پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں پرسنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس ہے، بھارتی میڈیا کا اعتراف

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا بھی کلبھوشن یادوو کے جاسوس ہونے کی تصدیق کرچکا ہے، گزشتہ برس ذرائع ابلاغ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’بھارتی جاسوس اپنی احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے گرفتار ہوا‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں