ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کمالیہ: بارش میں گھر کی چھت گر گئی، ماں باپ اور بیٹا جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کمالیہ کے علاقے فاضل دیوان میں مسلسل اور تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس وقت ملک کے کئی علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات سامنے آ رہے ہیں۔

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

کمالیہ سے ہمارے نمائندے عمران شاہد کے مطابق شہر میں رات بھر تیز بارش جاری رہی جس کے نتیجے میں فاضل دیوان محلے میں ایک گھر کے چھت گرنے سے گھر میں سوئے ہوئے تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گھر کی چھت پر ایک خستہ حال واش روم تھا جو گر گیا جس کے ملبے تلے کمرے میں سوئے ہوئے افراد دب گئے۔ مرنے والوں میں اکرم (والد)، کوثر (والدہ) اور بلال (بیٹا) شام ہے جب کہ ایک بیٹا حمزہ زخمی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رات سے چترال، راولپنڈی، اسلام آباد، لوئر دیر، لکی مروت، چمن، قلعہ عبداللہ، کوہاٹ، کرک، مہمند ایجنسی، روجھان، چنیوٹ، گجرات، بھالیہ، جھنگ، پنڈی بھٹیاں، گوجرانوالہ، سرگودھا، مریدکے، قصور، اوکاڑہ، چونیاں، ڈسکہ، وزیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں آج بادل گرجیں گے بھی اور برسیں گے بھی

بارش اور برفباری کے باعث جاتی سردی لوٹ آئی ہے اور بیشتر علاقوں میں موسم سرد ہو گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں