تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

کامران اکمل بھی سرفراز کے دفاع میں آگئے

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل سابق کپتان سرفراز احمد کے دفاع میں آگئے۔

شاہین آفریدی اور سرفراز کے مابین گزشتہ روز میچ کے دوران ہونے والی گرما گرمی کے واقعے کے ‏بعد وکٹ کیپر کامران اکمل نے سابق کپتان سرفراز احمد کی حمایت کردی۔ ‏

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد شاہین شاہ آفریدی کےکپتان رہےہیں جونیئر کھلاڑی کو اس قسم کا ‏رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئے۔

کامران اکمل نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو سینیئر کی عزت کرنی چاہیے خاص کر جن کی قیادت ‏میں انہوں نے کرکٹ کھیلی ہو۔

یاد رہے گذشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی اننگز میں کپتان سرفراز احمد اور شاہین آفریدی ‏آپس میں الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی نے پہلے سرفراز احمد کو باؤنسر مارا پھر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر جملے بھی کسے،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے محمد حفیظ کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے اپنی رائے کا اظہار کیا ‏ہے، کچھ صارفین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنےآئے تو کچھ نے شاہین شاہ آفریدی جارحانہ ‏مزاج کی حمایت کی۔

Comments