اشتہار

’بڑی ٹیمیں ہوم ورک کر کے آتی ہیں، ٹاس جیت کر غلط فیصلہ کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل نے کہا کہ بڑی ٹیمیں ہوم ورک کر کے آتی ہیں، بالنگ کا فیصلہ غلط کیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے 35  ویں میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کیوی بیٹر پاکستانی بولرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کو جیت کےلیے 402 رنز کا ہدف دیا جس میں 46 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

- Advertisement -

پہلی اننگز کے بعد اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ اگر ہماری ٹیم آج 402 رنز کا ہدف مکمل نہیں کرسکی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہماری کرکٹ بلکل ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ہار ہمیں اس ٹورنامنٹ سے باہر کردی گی، آج ہماری ٹیم نے خود اتنا بڑا ٹارگٹ دینے کا موقع دیا، اگر ٹاس جیت گئے تھے تو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھا موقع تھا، مخالف ٹیم کی کمزوری کو دیکھتے ہوئے ٹاس کا فیصلہ کرنا تھا، بڑی ٹیمیں ہوم ورک کر کے آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میجنمنٹ کو اس حوالے سے سوچنا چاہیے تھا، انہیں ان سب پر مکمل ہوم ورک کرنی چاہیے، جبکہ آج ہمارے بولرز نے بھی بہت بری بولنگ کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں